0

جماعت اسلامی کے پاس اکثریت نہیں، ڈپٹی میئر کی آفر کرچکے ہیں: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے، جماعت اسلامی کے پاس اکثریت نہیں، ہم جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر کی آفر کرچکے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد مرکزی لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ گئے تو یہ تو یوسی چیئر مینز ہیں، ہمیں اگر دباؤ ڈالنا ہوتا تو ہم اپنے لیے ووٹ لے رہے ہوتے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم اگر جیت جاتے ہیں تو ہم ان کو ویلکم کریں گے اور ہار پہنائیں گے، پی ٹی آئی کے جو سٹی کونسلرز جیل میں ہیں ان کی حاضری یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسا انتخاب جس میں منتخب ارکان کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتےکہ میئر کے الیکشن کے خلاف عدالت میں جائیں، پیپلزپارٹی کو پیشکش ہے کہ نتیجے کو تسلیم کرے، ہم کراچی کی ترقی کے لیےکام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس شہر کو مزید تباہ نہیں ہونے دے سکتے، اگر کچھ لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے تو ان کی پیشی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں