سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔
مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ نو مئی کے واقعات کیوں ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردوں گا۔