0

جلالپور شریف پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرکے 9/2/6 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
پنڈدادنخان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک تھانہ جلالپور شریف پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرکے 9/2/6 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فانو کو گرفتار کر کے اس سے 1 کلو 90 گرام آئس برآمد کر کے 6(2)9 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فانو انتہائی محتاط انداز سے اپنے مخصوص گاہکوں تک رسائی حاصل کر کے منشیات فروشی کا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا قبل ازیں بھی تھانہ جلالپور شریف پولیس نے منشیات کے مین سپلائرز گرفتار کر کے سرکاری مہمان خانے منتقل کئے تاہم انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پننوال میں آب بھی ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروشی کا دھندہ پوری آب و تاب سے چلا رھی ھے اہل علاقہ نے نو تعینات ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ، ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سے اپیل کی ھے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے میں بیٹھے ان ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ان کی تمام برانچیں یعنی چھوٹے ڈیلروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہ اور بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے ۔