0

جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور

عمران خان
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔

ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے تینوں مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سیکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں