لیہ ( نیوز ڈیسک ) لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں ایک خاتون کے پاؤں اس وقت جھلس گئے جب ایک جعلی پیر نے اسے جن نکالنے کے لیے کوئلوں پر کھڑا کر دیا۔
رقیہ بی بی کے کزن اللہ وسایا نے بتایا کہ اعجاز حسین کو دعا کے لیے بلایا گیا تھا کیونکہ وہ ذہنی طور پر بیمار تھی۔لیکن اس کے لیے دعا کرنے کے بجائے، اعجاز نے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں اسے جلتے کوئلوں پر کھڑا کیا گیا تھا۔
جب اس نے چیخ ماری تو ہم کمرے کے اندر چلے گئے۔ لیکن اس وقت تک پیر بھاگ چکا تھا۔دوسری جانب مقامی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صادق کا کہنا تھا کہ خاتون کا پاؤں مکمل طور پر جھلس چکے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تلاش شروع کردی ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
The post جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون کے پائوں جلادیئے appeared first on ABN News.