جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کی مکمل جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر قانونی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوا دی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل میں دس شکایات بھیجی گئی تھیں۔ شکایات پر قانونی رائے دینے کیلئے معاملہ جسٹس سردار طارق مسعود کے سپرد کیا گیا تھا۔
قبل ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس عائشہ ملک کے خلاف شکایات پر بھی جسٹس سردار مسعود قانونی رائے دے چکے ہیں۔ مذکورہ ججز کے خلاف شکایات پر جسٹس سردار مسعود نے قانونی رائے دی تھی کہ بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا۔