0

جرار حسین میر صدر تحصیل پریس کلب دینہ اور پروفیسر خورشید علی ڈار کی سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے الودائی ملاقات

جہلم (جرار حسین میر سے )
جرار حسین میر صدر تحصیل پریس کلب دینہ اور پروفیسر خورشید علی ڈار کی سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے الودائی ملاقات ہوئی دوران ملاقات سینیئر صحافیوں نے میڈم کی کاوشوں کی تعریف کی جو انہوں نے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ کیں کہا گیا کہ اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے صحافیوں کی امد کا دلی شکریہ ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریبا ایک سال بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر فرائض منصبی سر انجام دیے ہیں میں نے جو بھی کامیابی حاصل کی ہے اس کا کریڈٹ صحافی برادری کو جاتا ہے انہوں نے مثبت تنقید کی نیز خامیوں کی نشاندہی کی بقول ان کے انسان اچھاہئ اور برائی کا مجموعہ ہے میں نے کبھی بھی اپنی پسند یا ناپسند کا مظاہرہ نہیں کیا تمام لوگوں کے ساتھ بلا تفریق یکساں سلوک کیا گیا میں نے بحیثیت اے سی دینہ تحصیل کی بہتری کے لیے کام کیا ہے بلاشبہ اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے میں نے ہمہ وقت حکومتی احکامات کی روشنی میں فرض کی ادائیگی کی ہے اللہ کے فضل سے تمام محکموں کے ساتھ میرا ہمہ وقت رابطہ رہا ہے
تمام محکموں نے بروقت عملی تعاون کیا ہے تحصیل دینہ کے شہریوں نے جو مجھے عزت دی ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میری ٹرانسفر لاہور میں ہوئی ہے میری کوشش ہوگی کہ وہاں بیٹھ کر بھی میں تحصیل دینہ کی خدمت جاری رکھوں بلا شبہ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے انسان جہاں بھی ہو مخلوق خدا کا خیال رکھے طاقت آنی جانی چیز ہے ہمیشہ طاقت کا مالک خداوند تعالی کی ذات ہے ان کا کہنا تھا کہ مختصر عرصہ میں نے جو یہاں گزارا ہے کافی کچھ سیکھ کر جا رہی ہوں اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ مجھے مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی مزید توفیق دے۔