پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان شہر میں سوئی گیس کی لیکج کے باعث محکمہ سوئی گیس نے بغیر این او سی کے کام شروع کیا ہوا تھا جس پر محکمہ ریلوے نے کام بند کروا دیا اور شہر پنڈدادنخان کی گیس بند کر دی گئی 36 گھنٹے کی مسلسل سوئی گیس کی بندش کے بعد کسی نے کوئی نوٹس نہ لیا تو انجمن تاجران پنڈ دادن خان نے احتجاج کی کال دے دی اور ریلوے پھاٹک بند کر کے ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی جہاں پر عوام نے محکمہ سوئی گیس مردہ باد محکمہ ریلوے مردہ باد اور گیس چور مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پورا شہر شریک ہو گیا اس احتجاج میں اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوہدری عابد جوتانہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری جاوید ناصر وڑائچ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ساتھ ہی ڈی ایس پی پنڈ دادن خان اور اسسٹنٹ کمشنر بھی اگئے جنہوں نے عوام اور محکمہ ریلوے سے مذاکرات کیے عوام کا احتجاج تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا ریلوے پھاٹک کی دونوں سائیڈوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں موٹروے للہ انٹر چینج ،چکوال اور جلال پور شریف کی جانب جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہو گئی اس موقع پرچوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے انتظامیہ کو چاہیئے کہ فوری طور پر شہر کی گیس کو بحال کیا جائے ہم ہر طرح سے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی تکلیف کو محسوس کر رہے ہیں۔ اور اس موقع پر چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے نہ صرف مقامی انتظامیہ بلکہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ریلوے حکام کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں بھی رابطے قائم کر کے شہر کی گیس کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے گفتگو کی اور مسئلے کا حل نکالنے کے لیے ریلوے آفس اسلام آباد کہ حکام سے بات چیت کی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک شہرکی سوئی گیس بحال نہیں ہوگی اس وقت تک ریلوے پھاٹک کو نہیں کھولا جائے گا ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث کھیوڑہ اور موٹروے لنک روڈ کو جانے والی ٹریفک بند ہو گئی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر ہھنس کر رہ گئے جس پر ڈی ایس پی پنڈ دادن خان اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کل تک سوئی گیس بحال کر دی جائے گی جس کے بعد عوام نے احتجاج ختم کر دیا ۔
0