0

تیزی سے بدلتے ہوئے موسم اور گرمی سے مچھر ، مکھیوں کی افزائش میں اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم تیزی سے بدلتے ہوئے موسم اور گرمی کی یکدم آمد سے موسم گرم ہو گیا۔جس کی وجہ سے مچھر، مکھیوں اور دیگر حشرات الارض کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔گرمیوں کے موسم میں خاص کر مچھر اور مکھیوں کے باعث طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔گنجان آبادی والے علاقوں میں ویسے بھی صفائی کا فقدان ھی رہتاھے۔ خاص کرکے گلیوں، محلوں کے اندر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں جن پر مچھر اور مکھیاں بھنبھنا رہی ہوتی ہیں۔گلیوں اور محلوں کے اندر خالی پلاٹ،یا خالی جگہیں، بوسیدہ خالی مکانات اور گلی کوچوں کے نکڑ پر گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔گلی اور محلوں کے لیے خاکروب تو کمیٹی کی طرف سے مقرر ہوتے ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے قریب ترین خالی جگہوں پر کوڑا کرکٹ اور اضافی سامان باہر پھینک دیتے ہیں اور یہی گندگی مچھروں کے لیے دعوت عام ہوتی ہے میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینیٹیشن کو چاہیے کہ وہ صفائی کے نظام کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کریں۔ گلیوں اور محلوں کے خالی پلاٹوں میں سے گندگی اٹھوائی جائے جہاں جہاں بھی خاکروب تعینات ہیں وہاں جا کر وہ کام کریں۔تاکہ آنے والے دنوں میں مچھروں مکھیوں اور دیگر جراثیموں سے بچا جا سکے۔ایک صحت مند معاشرہ اور ایک صحت مند قوم ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں