0

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم پولیس کی قتل کے مقدمات کی سرسبزی کے حوالے سے ایک اور بڑی کامیابی، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا،ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی،ملزم برریمانڈ جسمانی ہے جس سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے،ملزمان افضل اور جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ملزمان عمران، راجہ سہیل اور تمثیلہ کی ضمانت معزز عدالت سے کنفرم ہو چکی ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا تنازعہ زمین کی وجہ سے پیش آیا تھا،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ 03 شہریوں کو فائرنگ کر کے جانبحق جبکہ 01 شہری کو زخمی کیا تھا،وقوعہ میں باپ اور 02 بیٹے جانبحق جبکہ 01 بیٹا زخمی ہوا تھا،جانحق ہونے والوں کی شناخت محمد بشیر، دانیال اور زریاب کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی،ملزم نے واقعہ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے دور دراز علاقوں میں پناہ لے رکھی تھی،ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،ڈی پی او جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ مقدم رکھے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں