جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم تھانہ سٹی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر گاڑی چوری کے الزام میں تھانہ سٹی کے کمرے میں الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تھانہ سٹی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس سے معاملات طے کرنے کے بعد بیرون ملک فرار کرانے والے تفتیشی افسر اور 2 کانسٹیبل کو تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس کے اہلکاروں نے برطانوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اورمبینہ طور پر ڈیل کر کے اسے برطانیہ روانہ کر دیا، تفتیشی افسر اور 2 کانسٹیبلوں کو ڈی پی او جہلم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق برطانوی شہری شعیب احمد کے خلاف حسن بٹ نامی شہری نے فراڈ کی درخواست دے رکھی تھی۔ بیان کے مطابق شعیب احمد نے اس سے رینٹ پر گاڑی لی اور اسے خیبرپختونخوا میں فروخت کردیا۔حسن بٹ کے مطابق شعیب نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑی کے ٹریکر بھی اتارے۔ اسطرح امانت میں خیانت کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس کے تفتیشی افسر اور اہلکاروں نے برطانوی شہری شعیب کو حراست میں لے کر اے ایس آئی تنویر کے کمرے میں لے آئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار برطانوی شہری شعیب احمد کو فرش پر الٹا لٹا کر پاؤں پر وحشیانہ تشددکر رہئے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والا برطانوی شہری معافیاں مانگتا رہا منتیں کرتا رہا۔ اللہ اور اللہ کے رسول کے واسطے دیتا رہا،اور دوسری جانب مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ملزم کے ساتھ مک مکا کیا اور اسے خود ائر پورٹ تک چھوڑ کر آئے اور بیرون ملک فرار کرا دیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس نے ملزم کو ملک سے فرار کروانے کے بعد گزشتہ روز متعلقہ پولیس نے کمال ہوشیاری سے امانت میں خیانت کی دفعہ کے تحت برطانوی شہری سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے برطانوی شہری پر تھانہ سٹی میں تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں انکوائری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔
0