0

تھانہ جلالپورشریف میں شُہداۓ پولیس کے ایصال ثواب اور بلندی ٕ درجات کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
تھانہ جلالپورشریف میں شُہداۓ پولیس کے ایصال ثواب اور بلندی ٕ درجات کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف احسان عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فخر عباس نے تھانہ جلالپورشریف میں تعیناتی کے بعد اپنی سابقہ رواٸیت برقرار رکھتے ھوٸے محکمہ پولیس کے شُہدا کے ایصال ثواب کیلٸے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ختم قرآن پاک کے بعد جامعہ حیدریہ فضل العلوم کے معلم حضرت علامہ شیراز تنویر نے شہداٸے پولیس کی بلندی درجات و ایصال ثواب کیلٸے خصوصی طور پر دعا فرماٸی اس موقع پر معززین دیہہ کا کہنا تھا شہدا کی یاد میں ایصال ثواب کی محفل سجانا اور قرآن خوانی کرانا اچھی رواٸیت ھے معززین نے پولیس کی اس احسن رواٸیت کو سراہتے ہوۓ شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھوۓ آٸندہ بھی یہ خوبصورت رواٸیت برقرار رہنے کی امید ظاہر کی۔