چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ کوہسار میں نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
توشہ خان کی گھڑی بیچنے کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر کیخلاف ایف آئی آر گھڑیوں کے مقامی تاجر کی درخواست پر درج کی گئی۔
عمران خان اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر میں جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مدعی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ملزمان نے توشہ خانہ تحائف خریدنے کیلئے جعلی رسید پیش کیں، ملزمان نے دھوکا دہی سے میرے جعلی دستخط استعمال کئے، ملزمان نے گھڑی، کف لنکس اور دیگر تحائف مجھے بیچنے کا دعویٰ کیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ملزمان نے میرے نام سے جعلی رسیدیں تیار کیں، توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، جعلی رسیدیں بناکر ہمارے کاروبار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی ایسی چیزیں خریدیں نہ ہی فروخت کیں۔ یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔