0

تمباکو نوشی انسانی زندگی کے لئے زہر قاتل ہے،ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدناصر حسین شاہ)جہلم تمباکو نوشی انسانی زندگی کے لئے زہر قاتل ہے، نوجوان نسل ہمہ اقسام کی تمباکو نوشی سے گریز کریں، والدین اپنے بچوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے بھرپور توجہ دیں والدین کی عدم توجہی کے باعث نوجوان شوقیہ طور پر تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو بعد میں مستقل عادت بن جاتی ہے گٹکا، پان، سگریٹ، حقہ، شیشہ سمیت دیگر تمباکو سے بنی اشیاء کے استعمال سے انسانی جانوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں، تمباکو نوشی ترک کرکے نہ صرف صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے، بلکہ تمباکو نوشی پر خرچ ہونے والا سرمایہ بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، سیگریٹ نوشی خود کشی کے مترادف ہے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر مضرات میں کمی لائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سول ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و تپ دق کے انچارج چیسٹ فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے تمباکو نوشی بارے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیگریٹ نوشی خودکشی کے مترادف ہے اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا البتہ پیسہ اور صحت دونوں کا ضیاع ہوتا ہے جس سے انسانی صحت، معیشت اور خاندان پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں، سگریٹ نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو اگر یقینی بنا یا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ نہ صرف تمباکو نوشی میں واضع کمی واقع ہو گی، بلکہ سگریٹ نوشی کے ساتھ دوسرے لوگوں کی صحت کو جو برابر کا نقصان پہنچتا ہے اس کے مضرات سے عام عوام کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔