جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 76 ویں یوم آزادی پر ضلع جہلم کے غیور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں، ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچانناہوگا۔ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا۔ تحریک پاکستان کی جدو جہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وطن کے امین کی خاطر جانیں قربان کر نیوالے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن مضبوط اور خوشحال پاکستان دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرچیلنج سے نمٹنے کے لیے مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وطن عزیز نے بہت آگے جانا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستانی قوم ہر چیلنج سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔
0