0

تعلیم آپ کا وہ ہتھیار ہے جو آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ آئی بی اے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد شہید بےنظیر بھٹو نے رکھا تھا۔ آئی بی اے یونیورسٹی بین الاقوامی سطح پر معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔
ملک کے ہر حصے سے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ میرے خاندان کا تعلیم کے شعبے سے پرانا تعلق ہے۔ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی ادارے بنائے۔
میرے خاندان کا تعلیم کے شعبے سے پرانا تعلق ہے۔
کامیاب ہونے والے طلبہ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ نہ صرف ملک کے ہر شہر سے بلکہ سری لنکا سے بھی طلبہ یہاں آکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم بنیں تو انہوں نے آئی بی اے سکھر کی بنیاد رکھی۔
سندھ میں پورے پاکستان سے مریض علاج کرانے کے لئے آتے ہیں۔ آئی بی اے کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالبعلم کا تعلق نوشہرہ خیبرپختونخوا سے ہے۔ ہم دنیا بھر کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیں۔

تعلیم آپ کا وہ ہتھیار ہے جو آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ ہم دنیا بھر کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیں۔ آپ نے تعلیم کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔
دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج کا سامنا ہے۔
سندھ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے میں اہم کردارادا کررہی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے آمروں کے سامنے مزاحمت کی ۔ تعلیم کے ذریعے تمام بندوقوں والوں کو آپ نے شکست دینی ہے ۔
اس ملک کو جمہوری بنانے میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے ۔

جمہوری اور پرامن طریقے سے ڈیجیٹل بل آف رائٹس کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ ہرشہری کا بنیادی حق ہے ڈیجیٹل دور میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سہولت ملے۔ نوجوانوں کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوں گی۔
مزید پڑھیں :کے الیکٹرک کی گلستان جوہر میں بجلی چوروں کے خلاف آ پریشن، کنڈوں کو ہٹا نے کی بڑی کارروائی

The post تعلیم آپ کا وہ ہتھیار ہے جو آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا،بلاول بھٹو زرداری appeared first on ABN News.