0

تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی: نواز شریف

نواز شریف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا موقف سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی ٹیم تشکیل

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں