پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں بہت جلد ڈائیلائیسز سینٹر قائم کر دیا جائے گا جس پر کام کا اغاز ہو چکا ہےپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پی اس سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کر چکی ھے پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے تعاون اور تحصیل پریس کلب پنڈ دادن خان کی معاونت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہت جلد ڈائیلائیسز سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ جس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب بھی وزٹ کر چکے ہیں جس کیلئے خصوصی تعاون سید منیر حسین شاہ بخاری صدر پنڈ دادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، راجہ عتیق الرحمن جنجوعہ جنرل سیکرٹری ,راجہ محمد ارشد خان سابق چیئرمین ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن اور ملک غلام مصطفی کندوال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے خصوصی تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک بہت جلد پہنچے گا۔اس منصوبے میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی خصوصی کوششیں بھی شامل ہیں
0