پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان اور ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کے افسران کی آپس کی ضد ہٹ دھرمی اور انا کی وجہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضہ تڑپ تڑپ کر جان بحق ہو گئی ایمبولنس نہ ملنے کی وجہ سے مریضہ رات بھر ہسپتال میں تڑپتی رہی اور دونوں محکموں کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضہ کو ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے دوسرے روز لواحقین بذریعہ پرائیویٹ کار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم لے گئے لیکن مریضہ جان کی بازی ہار گئی جس پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں کہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے ریسکیو 1122 سے ایمبولنس نہیں مانگی اور ہمیں 1122 والوں نے ایمبولینس اس لیے نہ دی کہ ہم ڈاکٹر کے کہنے پر مریض کو ایمبولنس مہیا کرتے ہیں ہم ڈاکٹر یا انچارج کے کہے بغیر ایمبولنس نہیں دے سکتے مریضہ کے لواحقین کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں انجمن تاجران پنڈدادن خان کے صدر چوھدری زبیر اور دیگر عہدے داران نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم سخت احتجاج کریں گے
0