0

تحصیل پنڈ دادن خان میں صحت کی سہولیات ناپید

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )پنڈدادن خان کے معروف قصبہ ٹوبھہ میں سابقہ دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میگا پراجیکٹ ٹوبہ ٹراما سینٹر منظور کروایا تھا جس پر 35 کروڑ روپے خرچ آنے تھے لیکن موجودہ حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبہ ٹھپ ہو چکا ہے اور اس کی لاگت 50 کروڑ روپے سے بھی بڑھ چکی ہے زیر تعمیر ٹوبہ ٹراما سینٹر چونکہ موٹروے ایم ٹو کے للہ انٹرچینج کے ساتھ ملحقہ ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت نہایت زیادہ تھی موٹروے سالٹ رینج ،للہ انٹرچینج سے بھیرہ انٹرچینج تک ہونے والے حادثات کی صورت میں یہ پوائنٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے جب کہ تحصیل پنڈ دادن خان کے پانچ لاکھ افراد کے لیے یہ واحد صحت کی بڑی سہولت ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے تھے لیکن اتنا بڑا پراجیکٹ حکومتی عدم توجہی کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے تحصیل پنڈ دادن خان میں صحت کی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں کوئی ایسا ہسپتال موجود نہیں جہاں عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوں