0

تحصیل پنڈ دادن خان میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں اوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ائے روز نئے نئے واقعات رونما ہونے لگے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی گزشتہ روز یونین کونسل کندوال کے گاؤں کنڈل میں دوران پولیو ڈیوٹی کتے ٹیم پر حملہ کر دیا جسکی وجہ سے پولیو ورکر شیدید زخمی ھو گئی شدید زخمی پولیو ورکر کو رورل ہیلتھ سینٹر للہ منتقل کر دیا گیا تحصیل پنڈدادن خان میں آوارہ کتوں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی اور متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں چند دن قبل پنڈی سید پور کے نواح میں دو درجن سے زائد آوارہ کتوں نے حملہ کر کے درجنوں مویشی زخمی و ہلاک کر دیے تھے چند ماہ قبل سوڈی گجر میں باولے کتے نے معصوم بچے کا منہ نوچ لیا جسے علاج کے لیے راولپنڈی لے جایا گیا انتظامی ادارے ان تمام معاملات کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سخت نوٹس لیں