پنڈ دا دن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
تحصیل پنڈ دادنخان کے قصبہ جلال پور شریف میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کے منصوبے کے تحت فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاری کردا بے موسمی ٹماٹر کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے بات کرتے ھوئے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو نمائشی پلاٹوں پر بے موسمی ٹماٹر اگانے کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی 2 لاکھ روپے فی 2 ایکڑ سبسڈی دی گئی اس منصوبہ سے ٹماٹر کی بے موسمی کاشت کو فروغ ملے گا اور ٹماٹر کی پیداواری قلت کو ختم کیا جائے گا۔ جس سے مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت کم ہو گی اور سال بھر ٹماٹر کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی منصوبے متعارف کروائے ہیں
ٹماٹر کی بے موسمی کاشت کا منصوبہ بھی حکومت پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے۔اس سے نہ صرف کاشتکاروں کو منافع حاصل ہو گا بلکہ ملکی زراعت میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں گیں ۔
![](https://jhelumnews.com/wp-content/uploads/2025/02/62684803-7c6c-46f9-baf9-da2ab52819a4-1.jpeg)