0

تحسین مقدس نے میٹرک کے امتحانات میں 1062 نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کی پسماندہ یونین کونسل احمد اباد کے پسماندہ ترین گاؤں لنگر کے گورنمنٹ گرز ہائی سکول کی طالبہ پروفیسر عبدالقدوس بلوچ ساکن اتھر کی صاحبزادی تحسین مقدس نے میٹرک کے امتحانات 2023 نے 1062 نمبر حاصل کر کے تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں چوتھی پوزیشن جبکہ سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے دریں اتنا تحسین مقدس نے سٹار اف پنڈ دادن خان کے مقابلے کے امتحان میں تحصیل میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی یہ مقابلے پنجاب گروپ اف کالجز ہر سال منعقد کرواتا ہے اس شاندار کامیابی پر پروفیسر عبدالقدوس کو صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم چوہدری انور بھلہ صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز احمد ،صدر مناج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری ، ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان ،ڈائریکٹر منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال اور بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان نے خصوصی مبارک باد پیش کی ہے