0

تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر اہتمام 14واں سالانہ عظیم الشان جشن آمد معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالا گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر اہتمام 14واں سالانہ عظیم الشان جشن آمد معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ استانہ عالیہ للہ شریف اورحضرت صاحبزادہ محمد تکریم الرسول زیدہ مجدہ نے کی جب کہ جلوس کی قیادت رہنما تحریک منہاج القران حاجی محمد اصغر چوہدری ،ذوالفقار علی چشتی، قاری محمد اکرام نقشبندی للہی، ایس ڈی او چوہدری سعید اختر،بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان، علامہ محمد سرفراز ،جاوید اسلم جنجوعہ اور ملک مسعود احمد نے کی ،جامع مسجد گلزار مدینہ ٹوبہ میں جلوس سے قبل محفل منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک مولانا اسلم ناصراور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری محمد اکرام نقشبندی نے پڑھی اور وہاں سے جلوس کا اغاز ہوا جلوس کے شرکاء سارے راستہ میں اقا علیہ السلام کی ذات پر درود و سلام پیش کرتے رہے فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھیں ،عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے جلوس میں شرکت کی جلوس دربار باواگل شاہ رحمتہ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا جہاں پر صاحبزادہ نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا فرمائی جب کہ محفل کی دوسری نشست مسجد باوا گل شاہ رحمت اللہ علیہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ استانہ عالیہ للہ شریف اور سید عامر عباس بخاری نے کی محفل کااغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے صدر منہاج القران یوتھ ونگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری اور جناب افتاب محمود قاضی نے کیا محفل کی نقابت کے فرائض حضرت علامہ غلام عباس انقلابی سرگودہا نے سرانجام دیے اور خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد عظمت اللہ فاضل بھیرہ شریف نے کیا تقریب میں خصوصی شرکت حاجی محمد افضل، صوبے دار یاسین جنجوعہ ،چوہدری محمد اسلم پٹواری،نصراللہ بٹ،چوھدری خرم شہزاد، ملک احمد حسن ،ملک احمد حسین ،ملک دانش ظہیر،حاجی عمر خطاب ڈھڈی ،واجد علی اعوان،چوھدری شعبان کدیال ،حوالدار غلام حسین انقلابی،انوار للہی ،حمید للہی ،حماد احمد للہ شریف،راول بٹ للہ شریف و دیگر نے کی