0

تحریک انصاف کے پی کے کی صوبائی قیادت منظرعام سے غائب

 تحریک انصاف کے پی کے
پاکستان تحریک انصاف کے پی کے کی صوبائی قیادت مسلسل منظرعام سے غائب ہے۔ نومئی کے واقعات کے بعد سے صوبائی قیادت کے فون نمبرز بند ہیں۔ پولیس نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث کارکنوں کو گرفتارتو کیا مگر تاحال کسی بھی مرکزی رہنماء کو گرفتار نہ کرسکی ۔صوبائی قیادت عدالتوں سے رجوع کر رہی ہے جبکہ گرفتار کارکنوں کو تنہا…

ذرائع کے مطابق کچھ رہنماؤں نے عدالتوں سے ضمانت کی درخواست دے رکھی ہے، خیبر پختونخوا میں اگلے چند دنوں میں تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔ پشاور نوشہرہ اور صوابی سے مرکزی رہنما جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور نوشہرہ اور صوابی کے اہم رہنماؤں نے سابق وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔  پشاور اور مردان کے رہنماؤں نے بھی سابق ارکین اسمبلی سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور اور صوابی سے ایک گروپ تحریک انصاف کی قیادت سنبھالنے کے لیے سرگرم ہے اور اگلے کچھ دنوں میں اہم رہنماؤں کے استعفیٰ سامنے آسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مذاکرات ٹیم میں جو نام شامل کئے وہ سامنے آنے سے انکاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں