پشاور ( اے بی این نیوز )آفتاب شیرپاؤ نے تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کو افسوسناک قرار دے دیا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ
تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے خاتمہ کا اعلان افسوسناک ہے۔
یہ غیرجمہوری رویہ ہے جس سے سیاسی سردمہری میں اضافہ اور سیاسی ماحول اضطراب کا شکار ہوجائے گا۔ سیاست اور جمہوریت میں بات چیت سے ہی راستے نکالے جاتے ہیں۔ ایک دوسرے پر اپنے مطالبات تھوپنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
حکومت کو بھی دل بڑا کرکے معاملہ کو سلجھانا چاہیے۔ تحریک انصاف کو بھی اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وزیرِاعظم شہبازشریف
The post تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے خاتمہ کا اعلان افسوسناک ہے، آفتاب شیرپاؤ appeared first on ABN News.