0

تحریک انصاف کا کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان

تحریک انصاف کا کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔

بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، شہروں میں پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پرامن مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کا انعقاد کل بعد از نماز جمعہ تمام بڑے شہروں میں پریس کلبس کے باہر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پریس کلب میں شام 3 بجے جبکہ پشاور پریس کلب کے باہر شام 4 بجے پر امن مظاہرہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی بعد از نماز جمعہ گھڑی باغ کے مقام پر احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں