پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پارٹی و سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے حضرت علیؑ کا قول شیئر کیا ہے کہ ’جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے۔‘
جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے!
مولا علیٌ pic.twitter.com/gACddijoBM— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 31, 2023
واضح رہے کہ 27 مئی کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے علی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، اور پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔