وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، بلوچستان کی ترقی، بی اے پی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیرممکن نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ وفاقی حکومت سے ناراضگی کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی“ باپ “ کے صدرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان اورصدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔