تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنائی گئی ہے، جس میں بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند افراد کو بتایا گیا ہے کہ چائنیز حکومت کی جانب سے ان کیلئے سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے آنلائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 28 دسمبر 2023 بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کیلئے سکالر شپس کی تعداد بڑھا دی
چائنہ کی جانب سے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ان تین ڈگریوں میں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی مطالعہ، مینجمنٹ ، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ سمیت متعدد پروگرامز شامل ہیں۔
Your dream of studying abroad is about to come true!
For more info & online application: https://t.co/ehaAivu38G#HEC #Education #StudyAbroad pic.twitter.com/Ae90GFBxTN
— HEC Pakistan (@hecpkofficial) November 14, 2023