0

بھیلووال کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)بھیلووال کرکٹ گراؤنڈ میں اعزاز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تحصیل پنڈ دادن خان کی 15 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گزشتہ روز تیسرا کواٹر فائنل سروبہ شاہین اور للہ سٹار کے درمیان کھیلا گیا سروبہ شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عرفان عرف کالو اور حمزہ جمال کی اچھی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 6 اورز میں 92 رنز کا ہدف دیا جواب میں للہ سٹار نے مطلوبہ ٹارگٹ پانچ اوور میں مکمل کر کے جیت اپنے نام کر لی عمران مانی 70 رنز کی اننگز کے ساتھ مین اف دی میچ رہے للہ سٹار نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ھے آج کے تیسرے کوارٹر فائنل کے مہمان خصوصی ملک اریب اعوان سروبہ اور ملک ظہیر اعوان أف ٹوبھہ بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان تھے دونوں مہمانوں نے میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کہ کپٹن عمران مانی کو ٹرافی پیش کی