0

بھارت امریکا ،کینیڈا اور برطانیہ میں بھی دہشتگردانہ کارروائیاں کررہا ہے ،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی کے دوران امریکا اسلحہ چھوڑ کرگیا۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے وہ اسلحہ استعمال کررہی ہیں۔
اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت ،جانی نقصان زیادہ ہورہاہے۔
صورتحال میں بہتری کیلئے سیاسی محاذ پر بہت سی چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دہشتگردی کا مرکز نہیں بلکہ سب بڑا متاثر ملک ہے۔ کالعدم بی ایل اے کے لوگ نئی دہلی میں بیٹھے ہیں۔
بھارت انٹرنیشنل دہشتگردی کررہا ہے۔
بھارت امریکا ،کینیڈا اور برطانیہ میں بھی دہشتگردانہ کارروائیاں کررہا ہے۔ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوااسلحہ سپلائی ہورہا ہے۔ بھارت مغرب کو دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کر دیا گیا

The post بھارت امریکا ،کینیڈا اور برطانیہ میں بھی دہشتگردانہ کارروائیاں کررہا ہے ،وزیردفاع خواجہ آصف appeared first on ABN News.