0

بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ قرار،الرٹ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ قرار دے دیئے گئے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق
بھارتی موبائلز اور آلات حساس معلومات کی نگرانی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں انڈین مداخلت سےمانیٹرنگ کاخدشہ ہے۔ بھارت کےساتھ جیو پولیٹیکل تناو کےباعث سائبرسیکیورٹی خطرات ہوسکتےہیں۔ ذرائع کے مطابق
کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔
فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے۔ بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ کٹس، ڈیوائسزپاکستان کےلیےسیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں۔
مصنوعات کےذریعےپاکستانی صارفین کاڈیٹا اکٹھا،میلویئروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہے۔
پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یاسافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے۔ ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیر وائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔
ہیکرزایپل کےمعاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس سینٹرزکاروپ دھارسکتے ہیں۔ پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جاسکتی ہے۔ پروڈکٹس مینوفیکچرنگ کو متاثر کرکےپاکستانی صارفین کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنےکاخدشہ۔
مراسلےمیں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کوتصدیق شدہ ری سیلرسےخریدنےکی سفارشکی گئی ہے۔خریداری کےوقت ڈیوائسزکی سیل چیک کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلےمیں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کےذریعےایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈرکھنےکی سفارش۔ کمیونکیشن کےلیےاینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ سروسز،مضبوط پاسورڈ کےاستعمال کی سفارش۔ اینٹی وائرس ایپلی کیشن کااستعمال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلے میں ایپل کےآفیشل چینلز سےاپڈیٹس لینےکی سفارش بھی شامل۔

مزید پڑھیں :ہمیں شیخ وقاص،عمرایوب یاشیرافضل کےنام پرکوئی اعتراض نہیں تھا،بیرسٹرعقیل

The post بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ قرار،الرٹ جاری appeared first on ABN News.