0

بلوائیوں کو پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں ٹریننگ دی جارہی تھی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ آج آنےوالی آڈیوزسے ثابت ہوگیاکہ تخریب کاری کامنصوبہ عمران خان نےخود بنایا ہواتھا،حکومت کوان شرپسندوں سےکسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں مریم نوازنے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اوراس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں جاری جلائو گھیرائو کے واقعات پرکہا کہ عوام نےکسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیاہے، اورفتنہ کی گرفتاری کےبعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہرنہیں نکلے،یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عوام نےبھی پی ٹی آئی کےان دہشتگردوں کواپنی آنکھوں سےدیکھ لیاہے،وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا،بلوائیوں کوپچھلےکئی ماہ سےزمان پارک میں ٹریننگ دی جارہی تھی،گرفتاری کےبعدصرف تربیت یافتہ بلوائی باہرآئےہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ آج آنےوالی آڈیوزسےثابت ہوگیاتخریب کاری کامنصوبہ عمران نےخودبنایاہواتھا،حکومت کوان شرپسندوں سےکسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔