لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی 8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سرکاری ادارے کے نام کی بغیر اجازت استعمال پر نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو قانونی کارروائی کے لیے 14 نومبر کو ایف آئی اے کے لاہور آفس طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری اداروں کے نام کی غیر قانونی طور پر تشہیر یا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسی سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور سرکاری اداروں کی ساکھ کی حفاظت کی جا سکے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post بغیر اجازت سرکاری ادارے کے نام کا استعمال، ایف آئی اے نے 8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیے appeared first on ABN News.