برمنگھم(عمران بشیر)جہلم فورم میڈلینڈزکی جانب سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے اعزاز میںپرتکلف عشائیہ دیا گیا.جس کا اہتمام چیف آرگنائزرو صدرجہلم فورم میڈلینڈزمرزامحمد شریف نے کیا.جس میںبرمنگھم کی تمام سیاسی جماعتوں اوردیگر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی .تفصیلات کے مطابق جہلم فورم میڈلینڈزنے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے برطانیہ کے دورہ پر آئے پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر وسابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے اعزاز میںایک تقریب کا انعقادکیا جس کا اہتمام چیف آرگنائزروصدر جہلم فورم میڈلینڈزمرزامحمد شریف نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض عمران بشیر نے ادا کئے جبکہ معاونت ایگزیکٹوممبران خدا داد مرزا اورفیصل مرزا نے کی . شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری تسنیم ناصر گجر کا کہنا تھاپیپلزپارٹی اورن لیگ روایتی حریف ہیں اوررہیں گے ملک کی بقاء اورجمہوریت کو چلانے کے لیے ہمیں ایک ساتھ بیٹھنا پڑا.پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنے نظریہ کی قربانی دی ہے مگر ملک میں جمہوریت ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا ادارے بنیںگے.پیپلزپارٹی کے لیے ہارجیت حکومت سے زیادہ جمہوریت اہم جس کے لیے ہماری پارٹی کے قائدین نے قربانیاں دیں ہم وقاق کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں حکومت بنانے کی دوڑمیں کبھی شامل ہوئے نا ہوں گے.اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی پاکستان میں ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے نئی اصلاحات اورتیز انصاف کے لیے کام کیا جا رہا ہے .اوورسیز پاکستانیوں کی چھٹی کم اورمقابلہ سخت ہوتا ہے جس سے بہت سے معاملات کو حل کرنے میں انہیں دشواری ہوتی ہے ایک اوورسیز کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ کن کن مسائل کا حل پہلے ہونا ضروری ہے .گورنرہاؤس پنجاب کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے ہیںاوراوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جا رہا ہے.
اس موقع پر مرزامحمد شریف نےتسنیم ناصر گجر سمیت تمام شرکاء کو خوش آمدیدکہا اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں .
تقریب میں صدر پیپلزپارٹی میڈلینڈز چوہدری شاہ نواز،سابقہ صدارتی مشیر واجد برکی،ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی وقار اسلم کیانی، صدر مسلم لیگ ق برمنگھم محمد شفیق، جنرل سیکرٹری شوکت علی شیخ، مفتی ایاز احمد سیکرٹری کمیو نیکیشن ، اکرم شیرازی اڈیشنل سیکرٹری، معروف پہلوان رفاقت علی نے شرکت کی۔
0