دینہ(سہیل انجم قریشی سے)برطانیہ سے آئی ہوئی فیملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں ماں زخمی اور بیٹا جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پوٹھہ کے رہائشی جو کہ برطانیہ سے آئے ہوئے تھے ان کی کار پنڈوری کے مقام پر سڑک سے نیچے گر گئی
حادثے میں ماں نازش کوثر اور بیٹا زخمی ہو گیے تھے ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا لیکن بیٹا رئیس ولد محمد اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔
![](https://jhelumnews.com/wp-content/uploads/2025/02/c9bc89cc-ccb1-4862-bc12-85b8e8247e27.jpeg)