جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی خصوصی ٹاسک فورسز کے ذریعے کریک ڈاو?ن جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق جہلم میں بجلی چوروں کے خلاف ا?پریشن آئیسکو الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے آپریشن جاری ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق کارروائیوں کے دوران 45 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، بجلی چوری میں ملوث 13 افراد کو گرفتار جبکہ 45 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے پکڑے گئے کنکشنز میں کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشنز شامل ہیں،13 بجلی چور پکڑے گئے بجلی چوروں کے کنکشن مجموعی طور پر بجلی چوروں کے خلاف 40 سے زاہد ایف آئی آرز درج جبکہ بجلی چوری میں ملوث 13 افراد گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوری کی مد میں تقریباً 72 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بجلی کے بلوں کے نادہندگان سے 80 لاکھ روپے ریکور کر لیا گیاایس ای واپڈا جہلم کا کہنا ہے تمام ملزمان کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں،بجلی چور اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والے دونوں ہی ملکی معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہیں ان دونوں کا بوجھ بھی دوسرے صارفین کو اْٹھانا پڑتا ہے، قومی مجرموں کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ذمہ دار شہری اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں آئیسکو کا ساتھ دیں،شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں،بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی سستی، معیاری اورمسلسل فراہمی ممکن ہے۔
0