0

باپ کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی بڑی کاروائی،باپ کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے والد کو قتل کرنے والا ناخلف و سفاک ملزم بیٹا ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا، ملزمان نے عید کے روز مقتول تنویر کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر کے اسے قتل کر دیا تھا،ملزمان کی شناخت عاقب اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے،کالا گجراں پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان