انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظورکرلی اور عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو آج شام تک جیل سے رہا کردیا جائے گا۔