دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ایم این اے بلال اظہر کیانی نے پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کیا پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ میں تعمیر و مرمت کے کام اور معیار کا جائزہ لیا بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ اظہر محمود کیانی کے وژن کے مطابق ضلع جہلم کے ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے بلال اظہر کیانی نے پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کیا سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سمیت شہر کی سیاسی، سماجی شخصیات بھی ان کے ساتھ تھیں ہسپتال کے عملہ نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ہسپتال کی حال ہی میں تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے بارے میں عملہ نے ایم این کو بریفنگ دی بلال اظہر کیانی ایم این اے نے تعمیر شدہ بلڈنگ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دے دیا جائے گا اور شہریوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
0