اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر انعام مقرر کردیا۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی رسید کی کیوآر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔ایف بی آر کے مطابق جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائےگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ رسید کی تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
The post ایف بی آر نے ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پربڑے انعام کا اعلان کر دیا appeared first on ABN News.