0

ایشیا کپ سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ایشیا کپ سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیوٹرل وینیو کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا ہے، اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔