جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم تھانہ دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردت کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم خود موقع پر پہنچ گئے، ڈی ایس پی صدر عبدالجبار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کی ہے،ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم کی سربراہی میں 02 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔دوسری جانب تھانہ چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی، ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم نے 19 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے،درخواست دہندہ نے کہا کہ ملزم نے مجھے فون کر کے باہر بھلایا اور کھیتوں میں لے جا کر زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکے کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اسی طرح ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے13 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک اور درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت افتخار احمد کے نام سے ہوئی،لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، درخواست دہندہ والد نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے مغویہ کو بازیاب کروایا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جبکہ ایس ایچ او سوہاوہ عرفان جیلانی اور ٹیم کی اہم کارروائی میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم بھی گرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی،لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، درخواست دہندہ چچا نے بتایا کہ ملزم نے میری بتھیجی کے ساتھ گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہبچوں اور عورتوں سے زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
0