0

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت مرکزی ملزمان گرفتار

جہلم (جرار حسین میر سے) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت مرکزی ملزمان گرفتار،
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کبیر احمد اور صداقت کو گرفتار کر لیا،قبل ازیں تھانہ ڈومیلی پولیس نے اسی مقدمہ میں ملوث03 ملزمان سلیم، رحمت اور منیب کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا. ملزم کبیر احمد سے وقوعہ میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ رائفل 07 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی ملزمان نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور شدید مضروب کر دیامدعی مقدمہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال اور اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے