0

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ دورےپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: انصاف تو مل نہیں رہا، بشریٰ بی بی عدالت میں روپڑیں

The post ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ دورےپاکستان پہنچ گئے appeared first on ABN News.