پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر عوان سے) جب بندے کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ اللہ میرے بہت ہی قریب ہے تو پھر وہ بندہ عام بندہ نہیں رہتا بلکہ وہ اللہ کا ولی بن جاتا ہے اہل بیت کی محبت ایمان کی اساس ہے اقا علیہ السلام نے فرمایا کہ میری اہل بیت سے میرے حسن و حسین سے مودت کرو مودت سے مراد جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح مسلمان امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی محبت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے وہ دل جس میں اہل بیت کی محبت نہیں وہ دل مردہ ہے اللہ ہمیں زندہ بھی اہل بیت کی مودت میں رکھے اور موت کے وقت بھی دل ان کی محبت سے سرشار ہو ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف مذہبی شخصیت حضرت علامہ مفتی محمد بشیر احمد کرم نے منڈاھڑ میں الحاج راجہ محمد افضل نمبردار مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرحوم و مغفور کے صاحبزادگان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان اور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ کی سید شبیر حسین شاہ سبز واری ، ڈی ایس پی سید اظہر حسن شاہ سبز واری ،سابق چیئرمین یونین کونسل احمد اباد ملک لیاقت علی اور شمسی صاحب نے کی ایصال ثواب کی محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف ثنا خوان سلطان احمد سروری قادری اف ٹوبھہ اور عبدالجبار قادری منڈاہڑ نے پیش کیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا عطا المصطفی جواد نے کہا کہ جتنا بھی نیک ادمی حج کی سعادت حاصل کرے اس سے یہ یقین نہیں کہ میرا حج قبول ہوا ہے کہ نہیں لیکن والدین ایسی ہستی ہیں کہ جن کا چہرہ دیکھنے سے مقبول حج کا ثواب ملتا ہے تقریب کے سٹیج سیکرٹری ۔ ۔ تھے اس محفل پاک میں بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان ، پیر سید امیر حمزہ کرمانی ،چوہدری نذرحسین گوندل ، ملک غفور ریحان کندوال ملک نوید عمر ریحان کندوال ،راجہ اداحقانی چک مجاہد ، صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن ضلع جہلم ارشد محمود ،افضل ستار نمبردار سعیلہ جہلم ، ملک اشرف سروبہ سابق کونسلر حال مقیم سعودی عرب ،سابق چیئرمین چوھدری نصیر کھنڈوعہ ،سابق چیئرمین چوہدری شفقت بلال گوندل جوتانہ ، اصغر گوندل جو تانہ ، عبدالرؤف بلوچ ،سید گلزار حسین شاہ ،چودری مصیب عورہ ایڈوکیٹ راجہ طاہر نمبردار ،اوورسیئر راجہ ظفر چک علی شاہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
0