0

اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے،یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہو نگے،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب فارم 47کی رجیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور أرمی ایکٹ میں ترمیم کی۔ اپوزیشن کو ٹائم دیے بغیر بل بلڈوز کیے گے ۔ اس توسیع سے بہت سے افسران کی حق تلقی ہو گی۔ یہ ترمیم حکومت اور فوج کیلئے اچھی نہیں ۔ ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہونگے۔ اس وقت پی پی اور ن لیگ کے پاس بھاگنے کاراستہ نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی بل رولز کے تحت منظور نہیں ہوا ۔ بل نہ قائمہ کمیٹی میں گے نہ بحث ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد34کی گئی ۔ بھارت میں اس وقت صرف 33ججز ھیں۔
س وقت ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ کے 96,ججز ہیں ۔ یہ سپریم کورٹ میں اپنے ججز بٹھانا چاہا رہے ہیں۔ یہ ان کی بھول ہے سرکار کے ایک ستون کو کمزور کرنا حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ قانون سازی کا یہ طریقہ کار درست نہیں مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے ۔

حکومت نے کمیٹی میں کہا ججز کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں ۔ لیکن حکومت کو چیف جسٹس نہیں مانتے۔
مزید پڑھیں : قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں ترمیمی بل کی منظوری

The post اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے،یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہو نگے،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب appeared first on ABN News.