جہلم (جرار حسین میر سے ) اوورسیز پاکستانی چیئرمین مہربانی فاؤنڈیشن راجہ محمود اور منگلا ہملٹ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریاض کی کاوشیں رنگ لے آئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھریلو ناچاکی کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا دونوں کی لڑائی کی صلح صفائی کے لیے درمیان میں انے والی سسر جو کہ بزرگ اور ضعیف العمر تھے ڈنڈا لگنے سے وفات پا گئے تھے جس کا مقدمہ منگلا تھانہ میں بہو کے خلاف درج کرایا گیا چھوٹی سی گھریلو رنجش ایک بڑے مقدمے میں تبدیل ہونے سے علاقے کا ماحول نہ خوشگوار ہو گیا تھا جس پر اورسیز پاکستانی مہربانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین راجہ محمود اور منگلا ہیملٹ کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریاض نے علاقے کی معززین کے ساتھ مناسب انداز میں اس مقدمے کو صلح میں تبدیل کر کے دونوں خاندانوں کے لیے ماحول سازگار بنا دیا ان کی اس کاوش کو علاقے بھر میں خوب سرا اگیا اگرصلح کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کا یہ کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اس طرح کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو خود ہی حل کریں تو اس طرح کے بڑے واقعات سے بچا جا سکتا ہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
0