جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات پر زائرین کیلئے سہولیات کا فقدان دور دراز سے درباروں پر حاضری کیلئے آنے والے زائرین مشکلات سے دوچار ہونے لگے۔ اولیائے اللہ کے مزاروں پر نشیؤں اور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لیئے۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بیت الخلاء کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا سیکورٹی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر زائرین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جہلم دریا کنارے دربار حضرت بابا سلیمان پارس،دربار بابا کرم شاہ،دربار بابا پیر شہاب جو کہ بر صغیر پاک وہند کے عظیم روحانی ہستیاں ہیں،جہاں پر دور دراز سے آنے والے زائرین کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، مزارات پرصفائی کے ناقص انتظامات اور، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پینے کے لئے ٹھنڈے صاف پانی کی عدم دستیابی بھی محکمہ اوقاف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سکیورٹی کا کوئی مناسب بندوبست نہیں جس کی وجہ سے درباروں پر آنے والے زائرین اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، دربار شریف کے احاطوں میں کچرے کے ڈھیر محکمہ اوقاف کے ملازمین پر سوال اٹھا رہے ہیں،جس کی بنیادی وجہ درباروں پر تعینات مینجر،سٹاف،اور نگران اپنے ذاتی کاموں میں مصروف ہوتے ہیں،کئی کئی روز تک مینجر اور نگران اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتے ہے، اور مزاروں پر رہنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں،جس کی وجہ سے درباروں کی ذمہ داریاں نشئیوں اور غیر متعلقہ افراد نے سنبھال رکھی ہیں،شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری اوقاف سے ضلع جہلم میں تعینات محکمہ اوقاف کے مینجر،نگران اور سٹاف کے خلاف نوٹس لینے اور ذمہ داریاں انجام دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0